ایبٹ آباد: تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں افسوسناک واقعہ، پھلکوٹ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ ایک کمسن بچے کی ماں تھی۔ذرائع کے مطابق خاتون ایک روز قبل ہی اپنے میکے سے واپس سسرال آئی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔
