ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے پولیس افسر یاسر آفریدی کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 18 کے افسر طاہر اقبال خان، جو اس سے قبل ایس ایس پی ایبٹ آباد کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو ڈی پی او کوہستان اپر مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ ایس ایس پی رحیم حسین، جو اس وقت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز میں خدمات انجام دے رہے تھے،
کو ایس ایس پی کوآرڈینیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق یہ تبادلے اور تعیناتیاں انتظامی بہتری اور مؤثر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔