ایبٹ آباد،امام مسجد کا روپ دھارے راء ایجنٹ گرفتار

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)حساس اداروں نے ایبٹ آباد کے سیاحتی علاقے گلیات نتھیا گلی میں ایک منظم اور خفیہ کارروائی کے دوران ایک راء ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے، جو **یونین کونسل نگری بالا (نگری نگری) کی مرکزی جامع مسجد میں بطور امام تعینات تھا۔

ذرائع کے مطابق، خفیہ اداروں کو مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد مسجد کے امام پر نظر رکھی گئی، جس کے بعد مصدقہ شواہد حاصل ہونے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق، امام مسجد کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں شدید سنسی پھیل گئی ہے اور عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ تاہم، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ گرفتار شخص کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے ہے، اور وہ مبینہ طور پر علاقے میں جاسوسی اور حساس معلومات اکٹھا کرنے میں ملوث تھا۔