مری(اویس الحق سے)مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر معروف سیاسی،سماجی شخصیت عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل اخلاق کی رہائی کے بعد لوگوں کی مبارکباد کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں اہلیان علاقہ نے اپنے ہر دل عزیز قائدین کو رہائی پر ان کے دفاتر اور نجی رہائش گاہوں پر مبارک باد دیتے دیکھائی دیے۔
ایسے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے انھیں نہ صرف مبارک باد بلکہ اپنی طرف پر تکلف کھانوں پر بھی مدعو کیا،یوں آج کل ملکہ کوہسار مری رہائی پانے والے قائدین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مال روڈ ہو یا لوئر بازار،جھیکا گلی ہو یا سنی بنک،کلڈنہ ہر طرف قائدین کی رہائی اور آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا عوام ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل اخلاق سمیت ان کے ساتھیوں کی رہائی کے بعد مری میں ہر چہرے پر ایک رونق اور امید کہ کرن دیکھائی دیتی ہے۔
اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ اہلیان مری نے جتنا پیار دیا اس کا احسان وہ ساری زندگی نہیں اتار سکتے،جیل میں جانے کے بعد بھی عوام ہمارے مشن کو آگے لے کر چلتے رہے لیکن افسوس یہ کہ کوئی لیڈرشپ ہمارے جانے کے بعد نظر نہیں آئی۔تاجر خصوصاً عوام اکیلے ہی مشکلات برداشت کرتے رہے،جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
یہاں دوسری جانب عبدالحمید عباسی اور طفیل اخلاق نے ڈور ٹو ڈور عوام سے اظہار تشکر کی ایک کمپین کا آغاز کیا ہے،جس کے تحت ہر خاص و عام کی دکانوں ،ہوٹلوں اور رہائش گاہوں کا رخ کیا جا رہا ہے اور بھرپور طریقے سے تاجروں خصوصاً عوام کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش جاری رکھینگے اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہینگے،چاہے ہمیں دوبارہ سے جیل ہی کیونہ جانا پڑے اپنے موقف پر قائم ہیں۔
قائدین نے مزید کہا کہ تاجراوں خصوصاً عوام کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…