اہل سنت والجماعت ایبٹ آباد کے رہنماؤں کی عدالت میں حاضری گستاخِ صحابہ کی تاریخ کے موقع پر مؤقف کا اظہار

ایبٹ آباد: گستاخِ صحابہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اہلسنت والجماعت تحصیل ایبٹ آباد کے رہنماؤں نے عدالت میں حاضری دی۔ اس موقع پر لالا شیر افضل، صدر راجہ راشد فاروقی، محسن بشیر، عمر علی جدون اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ صحابہ کرامؓ کی حرمت اور عزت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، اور گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پرامن طریقے سے عدالت میں اپنی موجودگی درج کرائی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے صحابہ کرامؓ کے دفاع کا عزم دہرایا۔
تحصیل ایبٹ آباد میں اہلسنت والجماعت کی طرف سے یہ واضح پیغام دیا گیا کہ ناموسِ صحابہؓ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور آئندہ بھی اس قسم کی گستاخیوں کے خلاف ہر ممکن قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں