اڈیالہ گاؤں میںں چوہدری کاشف تیمور ایڈووکیٹ بے دردی سے قتل

راولپنڈی کے علاقہ اڈیالہ گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں معروف وکیل اور سماجی شخصیت چوہدری کاشف تیمور ایڈووکیٹ کو ان کے گھر میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

افسوسناک واقعہ اتوار کی شب پیش آیا، جب ان پر حملہ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
چوہدری کاشف تیمور ایڈووکیٹ، راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سرگرم رکن تھے اور اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے علاقے میں ایک معتبر حیثیت رکھتے تھے۔

وہ مشہور سماجی شخصیت چوہدری مبارک حسین ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور چوہدری بشارت کے صاحبزادے تھے۔ ان کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ

گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
چوہدری کاشف تیمور کی ناگہانی موت پر راولپنڈی بار کے ارکان میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ سیکریٹری راولپنڈی بار، اسد اللہ خان بھی موقع پر پہنچے اور اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ “کاشف تیمور ایک بااصول اور دیانت دار وکیل تھے، ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
پولیس حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات تفتیشی عمل کے مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں