راولپنڈی سینیئر صوبائی وزیر پنجاب ہاؤسنگ بلال یاسین نے گزشتہ روز آر ڈی اے واسا آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی “اپنا گھر اپنی چھت سکیم” کے خوش نصیبوں سے ملاقات کی سکیم کے تحت اپنے گھروں میں منتقل ہونے والے شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں جن کا کہنا تھا کہ ہمیں بغیر کسی سفارش بغیر کسی رشوت اور بغیر کسی دفاتر کے چکر لگانے اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت قرضہ ملا گھر بنایا اور منتقل ہو گئے
شہریوں کی صوبائی وزیر بلال یاسین کے دورے کے موقع پر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف ڈی جی ار ڈی اے کنزہ مرتضیٰ، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک افتخار، عمران الیاس، چوہدری راجہ صغیر، محسن ایوب خان اور علماء کے علاوہ لیگی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم منصوبہ میاں نواز شریف کی ذہنی کاوش ہے اس منصوبے کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شاندار کاوشوں سے اس منصوبے پر عمل درامد کروایا
وزیراعلی پنجاب کے پورٹل پر ابھی تک 20 لاکھ سے زائد لوگ رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے ابھی تک اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے اس منصوبے کے تحت ابھی تک 1 لاکھ 21 ہزار لوگوں میں اس سکیم کے قرضے تقسیم ہو چکے ہیں بلا سود 15 لاکھ کے قرضے کے تحت کامیاب خوش نصیب اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ابھی تک 60 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہوئے
ہیں جو دربدر تھے کرائے پر تھے وہ الحمدللہ عزت کے ساتھ اب اپنے گھروں میں اپنی چھت کے نیچے ہیں اس شاندار منصوبے کے تحت 60 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں وہ بھی جلد مکمل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ مکمل طور پر شفاف اس منصوبے کے تحت لوگ بغیر سفارش بغیر رشوت اور بغیر کسی پریشانی کے مستفید ہو رہے ہیں اس منصوبے کے تحت ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اس منصوبے کے تحت پانچ لاکھ گھر تعمیر ہوں
گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اس منصوبے سمیت جاری پنجاب کے تمام منصوبوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں وزیراعلی کہتی ہیں کہ اپنا گھر اپنی چھت سکیم غریبوں کی دعائیں ہیں تو وہی سیاسی طور پر بھی ہمیں مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔