اپردیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

راولپنڈی (رپورٹراسد رضا) اپردیر  میں  پولیس  اور  سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق  آپریشن ہل ٹاپ، دوبانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر  اور شندل باغ  میں کیا گیا۔

ایس ایس پی اپردیرکے مطابق  20 مربع کلومیٹر  پرمحیط علاقے پر آپریشن 3 روز تک جاری رہا۔

ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ  2 شہری شہید  اور  پولیس اور  سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار  زخمی ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر  سی ٹی ڈی  اور  پولیس کے افسران واہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ سی ٹی ڈی اورپولیس افسران واہلکار فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کے خلاف دن رات  مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو  اپنے بہادر اہلکاروں وافسران پر فخر ہے۔