وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اس سال جشن آزادی اور معرکہ حق منانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی ہال اٹک میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر انزہ عباسی، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، میونسپل آفیسر رضا الہی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اس سال جشن آزادی معرکہ حق اور آپریشنل بنیان المرصوص کی روشنی میں منایا جا رہا ہے جو 14 اگست تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اس سلسلے میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اور ان تقریبات میں تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…