حضرو پولیس نے غازی بروٹھہ نہر موسی کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جنہوں نے پولیس پر بنیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی اور فائرنگ رکنے پر دیکھا کہ ایک شخص شدید زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا
جس نے اپنا نام احسان علی ولد عظمت خان سکنہ سیدھن حضرو بتایا مزید بتایا کہ اپنے ساتھیوں اسرار علی اور محمد سراج کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسکو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔
شب گذشتہ جاں بحق ہونے والے احسان علی کی فائرنگ سے اٹک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن کی ٹانگ میں گولی بھی لگی تھی۔پولیس نے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کر کے دو بامسلح ملزم کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔