Categories: علاقائی

اٹک: ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس

انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضانے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیلتھ اور ایجوکشن کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ افسران نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈنیگی کے مکمل خاتمے کے لیےء اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈنیگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنراٹک نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈنیگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ ء اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

شہزاد حسین بھٹی

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

2 hours ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

10 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

10 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

10 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

10 hours ago