تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلے میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر محمد پرویز خان نے احمد شاہ ولد جمعہ گل سکنہ میلاد نگر حسن ابدال سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی
ایک اور کاروائی میں تھانہ سٹٰ حسن ابدال کے سب انسپکٹر خرم شہزاد نے دوران گشت و تلاشی ایک شخص قدامہ ولد شکیل سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی خالد محمود نے ارسلان خان ولد مقبول خان سکنہ ترکھانہ موہڑہ حسن ابدال سے 2 کلو چرس برآمد ہونے پر منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
منشیات فروشی جیسے گھناؤنے دھندے کے خلاف نیو ائیر پورٹ پولیس نے دو کاروائیاں کرتے ہوئے فیضان خان ولد رب نواز خان سکنہ قطبال سے 600 گرام چرس جبکہ محمد عرفان ولد محمد افضل سکنہ قطبال سے 1200 گرام چرس برآمد ہونے پر آہنی زیور سر آراستہ کر دیا۔
جبکہ تھانہ جنڈ پولیس کے ایس آئی حبدار حسین نے ملزم اجمل سید ولد حاجی صاحب جمال سکنہ کرم ایجنسی سے 540 گرام چرس برآمد کر لی ،تھانہ حضرو پولیس کے اےایس آئی محمد وسیم نے دوران تلاشی محمد اویس ولد جمشید علی سکنہ صوابی سے 150 گرام ہیروئن اور 50 گرام آئس برآمد کر لی اسی طرح شراب کی
ایک کاروائی میں تھانہ باہتر پولیس کے اے ایس آئی جمیل اختر نے عقیل احمد ولد محمد سلیمان سکنہ کریماں باہتر سے 2 لیٹر شراب برآمد ہونے پر اسکو گرفتار کر لیا
شراب فروشی کے خلاف عمل پیرا تھانہ سٹی اٹک میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا حسین نے سانول ولد نسیم احمد سکنہ ملاں منصور اٹک سے 2 ادھیے شراب
جبکہ ایک اور کاروائی میں مہران بشیر ولد بشیر احمد سکنہ محلہ کوچہ پریم نگر اٹک سٹی سے دو کپی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔