28

اٹک پولیس کا محرم الحرام 2025 کے لیے سیکیورٹی پلان،

اٹک(حافظ نصرت علی خان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر اٹک پولیس نے محرم الحرام 2025 کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔

ضلعی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کی اسلحہ نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، بینرز، پلے کارڈز، ہوائی فائرنگ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں مختلف کیٹیگریز کی 754 مجالس اور 145 جلوس نکالے جائیں گے۔ ان میں کیٹیگری A کی 181 مجالس، B کی 30 اور C کی 543 مجالس شامل ہیں، جبکہ جلوسوں میں A کیٹیگری کے 28، B کیٹیگری کے 25 اور C کیٹیگری کے 92 جلوس شامل ہیں۔

اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد پولیس افسران و جوانان تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 1500 سے زائد تربیت یافتہ رضاکار (Volunteers) بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تمام مرکزی جلوس اور مجالس کی CCTV کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے سیکیورٹی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس لائنز سے مسلح ویپن ریزرو، اینٹی رائٹ فورس، ایلیٹ کمانڈوز اور متفرق نفری کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

اسلام امن و بھائی چارے کا دین ہے، محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ رواداری کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تقاریر یا شرانگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں