اٹک پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 13ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو پکار 15 پر کال موصول ہوئی کہ محلہ مہر پورہ شرقی شیخاں والی گلی میں کچھ اشخاص کھلے مقام میں بلند آواز میں بذریعہ ساؤنڈ سسٹم شادی کی تقریب میں ناچ گاناو ہلہ گلہ کر رہے ہیں جس سے عوام کے سکون میں خلل پیداہورہا ہے جس اطلاع پر تھانہ سٹی اٹک پولیس فوری موقع پر پہنچی تو چند اشخاص بذریعہ ساؤنڈ سسٹم شادی کی تقریب میں ناچ گانا و ہلہ گلہ میں مصروف تھے جن کے نام وپتے1۔حسنین جانی ولد حضرت بلال سکنہ محلہ مہر پورہ شرقی اٹک ،2۔نور خان ولد گل رحمان تحصیل ٹل ہنگو ،3۔داؤد خان ولد جانان خان تحصیل ٹل ہنگو ،4۔محمد سہیل ولد رحم زیب سکنہ اعجازآباد پشاور،5۔ساجدالرحمن ولد شمس الرحمن سکنہ مہر پورہ شرقی اٹک ،6۔نور عباس ولد سید عباس سکنہ دھاندرہ فیصل آباد،7۔حمزہ ولد عمرزادسکنہ گل شاہ کالونی ،8۔محمد یاسین ولد اسلام جان سکنہ جدید بانڈہ ہنگو،9۔قیام الدین ولد جمان شاہ سکنہ برادخیل ہنگو،10۔ولی الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ کرم ایجنسی KPK،11۔محمد اسرافیل ولد حنال محمد سکنہ کرم ایجنسیKPK ،12۔محمد افضل ولد عزت خان سکنہ لوئر کرم ،13۔ممریزقاسم ولد محمد قاسم سکنہ محلہ شاہ آباد اٹک معلوم ہوئے جن کو موقع پر گرفتار کر کے ساؤنڈ سسٹم قبضہ پولیس میں لے کر پنجاب ساؤنڈ سسٹم اور پنجاب میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔