اٹک پاکستان نظریاتی پارٹی کے زیر ایتمام تحصیل جنڈ کے علاقے کانی میں پاکستان زندہ باد جلسہ عام

راولپنڈی (سردار آفتاب اقبال ) اٹک پاکستان نظریاتی پارٹی کا پاکستان زندہ باد جلسہ جس میں بڑی تعداد میں عوام نےشرکت کی اس موقع پر چیرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی کا کہنا تھا کہ اٹک میرا گھر ہے اور میرے گھر کے لوگ ہر شہر میں ہماری نمائندگی کرے گے ۔ ہم پاکستان کو خود مختار بنانا چاہتے ہیں ہمارا مشن ہے کہ ہمارے فیصلے ہمارے ایوانوں پر ہوں لوگوں کے فیصلے ہم پر مسلط نہ کیے جائے ملک کے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے سب سے زیادہ مہنگا تیل ہمارے ملک میں سیل کیا جارہا ہے

ہم ایران سے اس لیے تیل نہیں لیتے کہ امریکہ ناراض نہ ہو جائے سب سے پہلے پاکستان کو خود مختار بنائے ۔ پاکستان کی نامور سیاسی جماعیتں خود پاکستان کا قرضہ نہیں اتارنا چاہتی تاکہ عوام کو غربت کی چکی کے علاوہ کوئی ہوش نہ رہے اسلامی ممالک میں مسجدوں میں اضعافہ ہوتا ہے اور یہاں گرائی جارہی ہیں ایک دوسرے کو چور ڈاکوووں کہنے والے اپنی اپنی بندہ بانٹ میں لگے ہیں ملک کو لوٹ کر کھائے چند خاندان اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے مجبور ہے پاکستان نظریاتی پارٹی کا دست و بازو بنے تاکہ حقیقی آزاد پاکستان بن سکے یہ تب ممکن ہے جب ہر آدمی کو آزادی کا حق حاصل ہو گا

جب ہر آدمی جد و جہد کرے گا اور ہم نظام کی غلامی سے جان آزاد کروا کر حقیقی آزادی حاصل کرے گے ان شاءاللہ پورے ملک کے نوجوان ہمارا ساتھ دے گے اس مشن میں اور ہم بنائے گے خود مختار پاکستان ۔۔۔