اہم خبریں

اٹک،واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کی جانب سے عید کے تینوں دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی

اٹک (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایس ڈی او واپڈا(آئیسکو) ہٹیاں سب ڈویژن امجد خان نے کہا ہے کہ واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کی جانب سے عید کے تینوں دن بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی کوشش کی گئی تھی،جبکہ واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کی جانب سے پبلک میں ریکوری کی شرح 107فیصد سے110فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ہر ماہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 10سے15ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں،امجد خان نے مزید بتایا کہ عید کے تینوں دن واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کا تمام عملہ لائن سپریٹنڈنٹ ظفر اقبال کی نگرانی میں بمعہ ایس ڈی او واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن امجد خان کی سربراہی میں فیلڈ میں موجود رہا تھا تاکہ شہریوں کی خوشیوں میں کوئی خلل نہ آئے اور بجلی کی ترسیل مسلسل جاری رہے

تاہم کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے اوورلوڈنگ کی وجہ سے واپڈا کے کچھ فیڈرز کے ٹرانسفارمر ٹرپ کر کے خراب ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر مرمت کر کے درست کر دیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق واپڈا(آئیسکو)ہٹیاں سب ڈویژن کی جانب سے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے، اور عید کے تینوں دن واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کا تمام عملہ لائن سپریٹنڈ نٹ ظفر اقبال کی نگرانی میں بمعہ ایس ڈی او واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن امجد خان کی سربراہی میں فیلڈ میں موجود رہا تھا تاکہ شہریوں کی خوشیوں میں کوئی خلل نہ آئے اور بجلی کی ترسیل مسلسل جاری رہے

ذرائع کے مطابق اس دوران کسی قسم کی کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی تھی، تاہم واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈ نٹ ظفر اقبال کے مطابق صرف ایمرجنسی بنیادوں پرکچھ علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے اوورلوڈنگ کی وجہ سے واپڈا کے کچھ فیڈرز کے ٹرانسفارمر ٹرپ کر کے خراب ہو گئے تھے،جن فیڈرز میں مانسر،ملاں منصور،چھپر شریف،اٹک خورد،حاجی شاہ،گڑھی متنی،نور پور،لنڈی،قطبہ موڑ کامرہ کینٹ،گوندل،خورہ خیل اور لارنس پور(فقیر آباد) شامل تھے،جنہیں فوری طور پر مرمت کر کے درست کر دیا گیا تھا،جبکہ کچھ علاقوں کے فیڈرزپر باقاعدہ اجازت اور پرمٹ کے تحت مرمت یا ضروری کام انجام دیئے گئے تھے

اس موقع پرایس ڈی او واپڈا(آئیسکو) ہٹیاں سب ڈویژن امجد خان نے کہا کہ واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کی جانب سے پبلک میں ریکوری کی شرح107فیصد سے110فیصد تک پہنچ گئی ہے،جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں لائن لاسسز میں نمایاں کمی آئی ہے، جو کہ اب منفی سطح پر جا رہے ہیں،بجلی چوروں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی جاری ہے، اور ماہانہ 10سے15 تک ایف آئی آرزبجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ہر صورت درج کی جاتی ہیں اور اس مد میں لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں

جن میں سے بعض کیسز میں ہیوی جرمانے بھی شامل ہیں،ایس ڈی او واپڈا(آئیسکو) ہٹیاں سب ڈویژن امجد خان نے بتایا کہ یہ دفتر عوامی خدمت کا ادارہ ہے، جہاں ہر شہری کا کام اصول و ضوابط کے تحت فوری طور پر انجام دیا جاتا ہے،کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں شہری ایس ڈی او واپڈا ہٹیاں سب ڈویژن کے ذاتی نمبر پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں،واپڈا حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری کی نشاندہی میں ادارے سے تعاون کریں، بجلی چور کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہ پہلے کی گئی ہے اور نہ ہی آئندہ کی جائے گی۔

نصرت علی خان

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

7 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

7 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

9 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

12 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

18 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

21 hours ago