اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں روح پرور محفل کا انعقاد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیرزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان نے پیش کی۔
بعد ازاں ناظمِ اعلیٰ مفتی انجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ نے “وسیلہ” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورۃ المائدہ میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: “اللہ تک پہنچنے کے لیے وسیلہ تلاش کرو۔” انہوں نے کہا کہ جیسے کوئی شخص زینہ کے بغیر چھت پر نہیں چڑھ سکتا، ویسے ہی کوئی بندہ وسیلہ کے بغیر اللہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
محفل کے دوسرے حصے میں مفتی پیر رفاقت علی حقانی نے سلاسلِ اربعہ اور ان کی شاخوں سے تعلق رکھنے والے معتقدین کو، جو پنڈی گھیب، چھچھ اور اٹک کے اطراف سے آئے تھے، بیعت سے نوازا۔ بیعت کے بعد انہوں نے ذکرِ خفی اور ذکرِ جلی کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ ذکرِ جلی میں نمود و نمائش کا امکان ہوتا ہے، مگر ذکرِ خفی خالصتاً باطن کی صفائی کے لیے ہوتا ہے۔ “جب سانس اندر جائے تب بھی اللہ کا ذکر ہو، جب باہر نکلے تب بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر جاری رہے، کوئی سانس غفلت میں نہ گزرے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ نے صرف نماز پڑھنے کا نہیں بلکہ نماز قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نماز کے ساتھ ساتھ دیگر ارکانِ اسلام پر بھی عمل کیا جائے۔ جمعرات شریف کو اجتماعی طور پر حلقہ ذکر اور شجرہ شریف کی تلاوت کی جائے۔ روزانہ کم از کم تین پیر بھائیوں سے ملاقات کر کے ان کی عزت افزائی کریں۔”
پیر رفاقت علی حقانی نے بیعت کے موقع پر بتایا کہ انہوں نے 1988 میں خواجہ صوفی فقیر محمد نقیب اللہ شاہ قادری سہروردی ابوالعلاء نقشبندی چشتی صابری جہانگیری کے دستِ حق پر بیعت کی تھی اور 1990 میں خلافت حاصل کی۔ ان کے پیر و مرشد کا سلسلہ بسلسلہ “گیارہویں والے پیر سید شیخ عبدالقادر جیلانیؒ” سے ہوتا ہوا حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور خلفائے راشدین کے ذریعے سیدِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام وہی تعلیمات دیتے ہیں جو پندرہ سو سال قبل خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ نے دی تھیں۔
محفل میں صوفی محمد طارق سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…
کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…
لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ…