اٹک : آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ قبول اولیاء مانسہر شریف میں سالانہ عظیم الشان محفل شہدا کربلا کانفرنس

اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ) آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ قبول اولیاء مانسہر شریف اٹک میں سالانہ عظیم الشان محفل شہدا کربلا کانفرنس

زیر صدارت سید مجاہد بن سید گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ قبول اولیاء مانسہر شریف ، مہمان خصوصی پیر سید ڈاکٹرغلام محی الدین محبوب سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد حویلیاں شریف منعقد ہوئی ، تلاوت کلام پاک قاری نفیس احمد اور قاری حنیف چشتی ، نعت شریف قاری عدنان خورشید ، قاری نفیس احمد ، قاری محمد عربد پشاور ، جہانزیب نوشاہی پشاور نے پیش کی محفل میں سینکڑوں مریدین اور متعقدین نے شرکت کی

محفل میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ، جن میں علامہ سید لعل بادشاہ علامہ عبدالرحمان صدیقی، مولانا محمد عمران صدیقی مولاناابرار مختار احمد ، سید مشکور علی شاہ سجادہ نشین حضرت سخی سلطان اٹک خورد ، صاحبزادہ انیس احمد غفوری آستانہ عالیہ دریا رحمت شریف حضرو ، صاحبزادہ سید ثناءاللہ شاہ ڈھیر شریف ،

محفل کے محمان خصوصی پیر سید ڈاکٹر محی الدین محبوب سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد حویلیاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے جن کا ایمان اور اعتقاد مجھ سے ہے ان کی منزل اور مرتبے کا تعین میں کروں گا ، جو سابق ہیں وہی سابق ہیں ان کو تم کہو نہ کہو ان کو رب کریم فرماتے ہیں، وہ سابق ییں ، پروگرام کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا اور شرکاء میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیااور سیکورٹی پر مامور مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ اٹک کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں