اٹک: آرائیں برادری کے اتحاد کے لیے تاریخی قدم، انجمن آرائیاں ضلع اٹک کا اہم اجلاس، باہمی یگانگت اور فلاحی ویژن پر اتفاق

اٹک (شہزاد حسین بھٹی سے)
ضلع اٹک میں آرائیں برادری کے اتحاد اور فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک نہایت اہم، بامقصد اور بھرپور اجلاس سابق چیئرمین بلدیہ حضرو، حاجی محمد سعید آرائیں کے ڈیرہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اٹک شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، حاجی محمد اکرم خان آرائیں نے کی۔
یہ اجلاس نہ صرف حاضری کے اعتبار سے بھرپور رہا بلکہ اپنی نوعیت کا ایک نمایاں اجتماع تھا جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی آرائیں برادری کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں انجمن آرائیاں کو مؤثر اور فعال بنانے، اور باہمی روابط کو مضبوط تر کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ حاجی اکرم خان آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تنظیم کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر، آرائیں برادری کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو اپنا محور بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا:
“ہمیں چاہیے کہ ہم ایک جُٹ ہو کر آگے بڑھیں، اور ان لوگوں کا سہارا بنیں جو پسے ہوئے ہیں یا وسائل سے محروم ہیں۔ انجمن کا پلیٹ فارم ہر صاحبِ حیثیت فرد کے لیے کھلا ہے تاکہ وہ آگے آکر برادری کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے۔”

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آرائیں برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے، جو کہ باعثِ افتخار اور قابلِ تحسین ہے۔

اجلاس کے دوران حاجی محمد سعید آرائیں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“میرے لیے یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ برادری نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے انجمن آرائیاں ضلع اٹک کی صدارت کی بھاری ذمہ داری میرے سپرد کی۔ ان شاء اللہ میں پوری دیانت داری کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھاؤں گا اور اپنی برادری کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔”

انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کے جذبے کو سراہا۔

اجلاس میں تنظیم سے وابستہ دیگر ممتاز شخصیات جن میں سرفراز خان آرائیں، عندالمالک آرائیں، سیف آرائیں، چوہدری جاوید اقبال آرائیں، عمران آرائیں، اسماعیل آرائیں، عبدالرؤف آرائیں، یونس آرائیں، افضل احمد آرائیں، خان افسر آرائیں، ملک رفیق آرائیں، حاجی مسعود آرائیں، بلال آرائیں، سیف الرحمن آرائیں، حافظ محمد عدنان آرائیں اور دیگر شامل تھے، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے تنظیم کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے مختلف عملی تجاویز پیش کیں، جنہیں حاضرین نے سراہا اور ان پر عملدرآمد کے لیے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ اجلاس بلاشبہ آرائیں برادری کے اتحاد، ترقی اور خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا۔

انجمن آرائیاں ضلع اٹک کا گروپ فوٹو
شہزاد حسین بھٹی

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

1 hour ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

2 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago