اٹک:ضلعی انتظامیہ ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ کر رہی ہے ، انیل سعید

اٹک ۔۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک اور محرم الحرام کے انتظامات کے ضلعی فوکل پرسن انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلعی پولیس اٹک کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک تین افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ دو افراد کے خلاف ایف ائی ارز بھی درج کی گئی ہیں۔اے ڈی سی جی انیل سعید نے اٹک کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں اور ایسا کوئی مواد شیئر نہ کریں جو قابل اعتراض ہو یا کسی بھی مسلک کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں