اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ) انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعیدنے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ہیلتھ اور ایجوکشن کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ افسران نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈنیگی کے مکمل خاتمے کے لیےء اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔
انہوں نے کہاکہ ڈنیگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعید نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈنیگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ ء اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔
انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…