203

آزاد کشمیر عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے

مظفر آباد(نیٹ نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا ہے، اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے لئے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گےچیف الیکشن کمشنر کے مطابق آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہےچیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ امیدوار 21 جون شام 4 بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کراسکتے ہیں، 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 27 جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے، 2 جولائی تک کاغذات کی واپسی ہو سکے گی، 3 جولائی کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں ہوگی، اور امیدارواں کو انتخابی نشانات 4 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں