آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنارہ

مظفر آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) آزاد کشمیر حکومت نے سینئر کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر وادی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہےترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سیدعلی گیلانی کی وفات پر ایک روز کی عام تعطیل ہو گی اور آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادیِ کشمیر کے روح رواں تھے، انھوں نے بھارتی ظلم و جبرکا دلیری کےساتھ مقابلہ کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صدر مملکت نے سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد سری نگر میں انتقال کر گئے تھے۔سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے، وہ جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رکن بھی رہے۔ بعد میں سید علی گیلانی نے تحریکِ حریت کے نام سے اپنی جماعت بنائی، وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے۔ انھیں جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز سمجھا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں