گوجرخان (نمائندہ خصوصی): گوجرخان کے نواحی علاقے میں واقع اوگاہوان ڈیم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عرفان اور زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان ڈیم میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ا
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیم کے اطراف حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں جبکہ گہرے پانی کے باعث اکثر نوجوان حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ پر غم کی فضا طاری ہے۔
پ مقامی شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کے اطراف حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں اور نہانے پر پابندی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔