594

انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوڑی نوشیروان عادل نوکری سے برخاست

راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری،انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سابقہ ایس ایچ او سمیت08پولیس اہلکار نوکری سے برخاست،سی پی او نے اہلکاروں کا فرائض میں سنگین غفلت برتنے پرنوٹس لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے حکم پر سینئر پولیس افسران نے انکوائری کی، الزامات درست ثابت ہونے پرپولیس اہلکاروں کومحکمہ سے برخاست کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے،گزشتہ سال تھانہ ائر پورٹ پولیس کی حوالا ت سے اغواء برائے تاوان کے ملزمان کی فراری کا سی پی او محمد احسن یونس نے سختی سے نوٹس لیااور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو معاملے کی انکوائری کروانے کا حکم دیاتھا جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کر کے باقاعدہ محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کیے جس پراس وقت کے ایس پی سی آئی اے آصف مسعود اور ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے معاملے کی الگ الگ انکوائری عمل میں لائی،انکوائری میں اہلکاروں کی جانب سے فرائض میں سنگین غفلت و لاپرواہی برتنے کے الزامات درست ثابت ہونے پر سابقہ ایس ایچ او ائیر پورٹ،محرر سٹاف سمیت 08پولیس اہلکاروں کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے نوکری سے برخاست کر دیا،نوکری سے برخاست کیے گئے افسران میں سابقہ ایس ایچ او ائیر پورٹ سب انسپکٹر محمد ریاض،سب انسپکٹر محمد الیاس، اے ایس آئی نوشیروان عادل، ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین، ہیڈ کانسٹیبل وقار حیدر، کانسٹیبل محمد عادل، کانسٹیبل عمر جاویداور کانسٹیبل تنویر احمد شامل ہیں، راولپنڈی پولیس خوداحتسابی، شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے غفلت کے مرتکب ہونے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے تحت محکمانہ احتساب کا نظام حرکت میں آتا رہے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں