علاقائی

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران 9 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری، اُمیدواران کی رولنمبر سلپس اور بیٹھنے کا پلان چیک کیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور حکومتِ پنجاب کی زیر وٹارلینس پالیسی کے تحت امتحان منعقد کروایا جارہا ہے۔

فول پروف انتظامات اور بہترین حکمتِ عملی سے نقل مافیا کو شکستِ فاش دینے میں کامیاب رہے۔ فرسٹ اینول 2025میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کیلئے بھی جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بہترین اصلاحات لائیں گے۔ تمام اساتذہ کرام اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور شاملِ امتحان اُمیدوارا ن کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولیں ترجیح ہے۔

کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر.4لیاقت روڈراولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر.1باغ سرداراں راولپنڈی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی، وقار النساء گریجویٹ کالج فار وویمن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر.4لیاقت روڈ، راولپنڈی میں دو اُمیدواران رولنمبر810200سلمان رؤف،رولنمبر810258وارث علی امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی میں ایک اُمیدوار رولنمبر810547محمد عمیر علی، امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ راولپنڈی میں ایک اُمیدوار رولنمبر 805212 محمد اویس جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر.1باغ سرداراں راولپنڈی میں پانچ اُمیدوارہ سے نقل برآمد ہونے پر ان تمام نو اُمیدواران کے خلاف فوری طور پر یو ایم سی کیس رجسٹرڈ کروایا اور مزید کارروائی کیلئے ڈسپلن برانچ کو بھجوادیا گیا۔ جبکہ امتحانی عملے کی نااہلی، کوتاہی اور امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر.1باغ سرداراں راولپنڈی کی ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دو نگران کو فوری طور پر برطرف کر کے نیا عملہ تعینات کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ بوٹی مافیا کو کسی صورت سر اُٹھانے نہیں دیں گے اور ان کے سہولت کاروں کو نشانِ عبرت بنا دیں گے

admin

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

4 hours ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

4 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

4 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

4 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

4 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

5 hours ago