49

انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس. انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم .انفورسمنٹ اتھارٹی کی مانیٹرنگ کا فول پروف میکانزم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی،ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا جبکہ تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا،ہیرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا،پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرے گی،تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے،عوام کی شکایات پر بھی گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی ممکن ہوگی،تحصیل کی سطح پر چار ایپلٹ فورم پر فیصلے کے لئے ٹائم لائن مقرر ہوگی،مووایبل تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں بازار وسیع کیے جائیں گے،غیر منقولہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے تحصیل انفورسمنٹ آفیسر کارروائی جاری رکھے گا،200 سال کے بعد انتظامی نظام میں عوامی مفادات کے تحت تبدیلی لائی جارہی ہے، پی ای آر اے میں ارکان اسمبلی، ڈی جی، انتظامی سیکرٹری اور 4 آزاد ارکان شامل ہونگے،ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کے سربراہ ہونگے،تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ افسر کارروائیوں اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہونگے،انفورسمنٹ آفیسرز کو ایک ماہ کی خصوصی ٹریننگ بھی دی جائے گی،انفورسمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا ماہانہ جائزے کا سسٹم بھی وضع کیا جائے گا،تجاوزات ہٹانے پر ہونے والے اخراجات بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے وصول کیے جائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں