انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹیکسلا کے قتل اقدام قتل کےنامزد 5 شریک ملزمان کوجرم ثابت ہونے53سال قید12 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ ٹیکسلا کے قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں نامزد 5 شریک ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 53 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے عدالت نے واقعہ کے زخمیوں کو ساڑھے 5 لاکھ روپے بطور دامان کے علاوہ دیت کی رقم کا ایک تہائی بطور ارش بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم فرار ہوجانے کے باعث تاحال گرفتار نہیں ہوسکے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 17 اپریل 2023 کو مقتول کے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان

کی دفعات 302 اور 324 سمیت 7 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح کامران اس کے بھائی امجد، فیضان اور اس کے بھائی مہران، قربان اور اس کے بھائی اشتیاق کے علاوہ جبران اور مصطفیٰ نے اس وقت حملہ کیا جب جب اس کے بھائی اعجاز،  نیاز، احمد شہزاد، اویس، کزن افاض، فراز اور ضمیر کے علاوہ چچا ربنواز نماز مغرب

کے بعد مسجد سے نکلے اسی اثنا میں ملزمان نے للکارا اور کامران نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی اعجاز اور نیاز کو زخمی کردیا شور سن کر والدہ اور خالہ وغیرہ بھی گھر سے نکل آئیں تو ملزمان نے ڈنڈوں اور راڈوں سے حملہ کردیا جس سے خالہ اور چچا سمیت دیگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے محمد امجد کو اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 28 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک

زخمی کو دیت کی رقم کا ایک تہائی بطور ارش اور ڈیڑھ لاکھ روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، غلام مصطفیٰ اور اشتیاق احمد کو مختلف دفعات کے تحت 6،6 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جرمانے کے ساتھ زخمی شخص کو 50 ہزار روپے فی کس بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح محمد قربان کو 8 سال قید، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مختلف مدات میں زخمی کو 3 لاکھ روپے بطور دامان بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ جبران کو 5 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی یاد رہے کہ اعجاز نامی شخص کے قتل میں مطلوب مرکزی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.