واشنگٹن (حذیفہ اشرف)امریکہ کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، میامی اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں شہری ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے “نو کنگز”، “جمہوریت بادشاہت نہیں” اور “آئین کوئی آپشن نہیں” جیسے نعرے بلند کیے۔نیو یارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں احتجاج کا مرکز دیکھا گیا جہاں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ٹرمپ کے اتحادیوں نے مظاہرین پر الزام لگایا کہ وہ بائیں بازو کی تحریک “انتیفا” سے منسلک ہیں اور امریکہ مخالف ایجنڈا چلا رہے ہیں۔اسی دوران کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی امریکی قونصل خانے کے باہر اسی نوعیت کے مظاہرے ہوئے جہاں مظاہرین نے “ہینڈز آف کینیڈا” کے نعرے لگائے۔ادھر خبر رساں ادارے روئٹرز اور اپسوز کے سروے کے مطابق، صرف 40 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ 58 فیصد نے مخالفت کی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی مقبولیت میں جنوری سے اب تک نمایاں کمی آئی ہے، تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صدور کے اختتامی ادوار میں ایک عام رجحان ہے۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…
تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…
لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…