فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو ستائیس میں سے چھبیس نکات پر عمل کرنے کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھا جس پر سخت تنقید ہو رہی ہے اور ایف اے ٹی ایف پر سوال اٹھ رہے ہیں دنیا ایک سرد جنگ کی طرف جا رہی ہے جس میں امریکہ‘چین کے کردار کو محدود کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اورا ب امریکہ کی یہی پالیسی ہے بد قسمتی سے آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سمیت دیگر عالمی ادارے وہ ہتھیار ہیں جنہیں امریکہ‘پاکستان کے خلاف استعمال کرے گاسوال یہ ہے کہ ہماری معیشت ان مشکل حالات کا مقابلہ کر سکے گی؟سب سے اہم کام معشیت کو مستحکم کرنا ہے جس پر ہمیں تندہی سے کام کرنا ہو گاہر طرف پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے کی باتیں ہو رہی ہیں مگر اس میں سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ہم بلیک لسٹ نہیں ہوئے ہمیں یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ بھارت نے ہمیں بلیک لسٹ کرانے کی ہر ممکن کوشش کی اس نے ایک کالعدم تنظیم کا شور مچایا یہ رویہ پاکستان کے تمام کئے گئے اقدمات پر پانی پھیرنے کے مترادف تھا بھارت نے ہمارے خلاف لابنگزکی مگر چین اور سعودی عرب جیسے دوست ممالک کی وجہ سے اسے ناکامی ہوئی لہذا ہمیں مستقبل میں ایسا کوئی موقع نہیں دینا چاہیے جس کا فائدہ بھارت اٹھائے ہم گزشتہ تین برسوں سے گرے لسٹ میں ہیں جس کی وجہ سے کوئی یہاں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے ان تین برسوں میں ہمیں اڑتیس بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا اسی طرح جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے ہم پوری یونین کے محتاج ہیں اس پرہماری معیشت کا انحصار ہے امریکہ کے ساتھ بھی ہماری معیشت جڑی ہوئی ہے لہذا اگر معاملات خراب رہے تو ہماری معیشت کو بہت نقصان ہو گا اور اگر ہماری معیشت مضبوط ہو گی تو ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے ہمیں اپنے جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے موجودہ مسائل میں ہمیں تمام سٹیک ہولڈر بشمول عدلیہ کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا افعانستان میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں طالبان تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے افعانستان پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اس سے پاکستان میں انتہا پسندی بڑھنے کا خدشہ ہے اپنی سلامتی کو دیکھتے ہوئے ہر وقت اہم فیصلے کرنے ہوں گے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے درست موقف اختیار کیا گیا ہے اسے ہوائی اڈے افعانستان نہیں بلکہ چین سے ٹکر لینے کیلئے درکار ہیں ہمیں دانشمندی کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے اور امریکہ کے عزائم کو بھانپنا ہو گاہمیں چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور سی پیک منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا ہو گا چین کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے ہمیں اس وقت گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ ہم ایک موقف اپنا کر آگے بڑھیں ایف اے ٹی ایف کے نکات پر صحیح معنوں میں جائزہ لیا جائے تو امریکہ‘اسرائیل اور بھارت اس کی گرفت میں آتے ہیں بھارت کے حوالے سے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے حالانکہ بھارت میں یورینیم فروخت ہو رہا ہے ایف اے ٹی ایف ایک ایسا سیاسی ٹُول ہے جو ممالک کو تباہ کرنے کیلئے ہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں موجود ممالک میں سے پاکستان کے علاوہ کوئی بھی ملک دنیا میں زیادہ اہمیت نہیں رکھتا پاکستان سے امریکہ کے مفادات وابستہ ہیں اور وہ پاکستان کو دبانا چاہتا ہے اسی طرح سوڈان‘یوگنڈا گرے لسٹ میں موجود ہیں ان ممالک سے یورپ‘ہیرے جواہرات نکالتا ہے اور اپنے مفادات کیلئے وہاں گینگ وار کو سپورٹ کرتا ہے اس گینگ وار کے نتیجے میں وہ الزامات لگا کر
ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پابندیاں لگواتا اور مفاد حاصل کرتا ہے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پاکستان نے سخت موقف اپنایا اس لئے فرانس اور اس کے اتحادی ممالک پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں اور ایف اے ٹی ایف میں ہمارے خلاف کھڑے ہیں پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہم نے اپنے وسائل سے جنگ لڑی اورامریکہ اپنے وعدے سے مکر گیا ماضی کو دیکھتے ہوئے پاکستان‘امریکہ کی لائن پرنہیں چل رہا جس کی وجہ سے امریکہ کو تکلیف ہو رہی ہے اور وہ مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اس کے لئے ایف اے ٹی ایف کا فورم بھی استعمال کیا جا رہا ہے ایک اہم بات یہ ہے کہ پاکستان‘افعان امن عمل کا فریق ہے اور اس معاہدے میں یہ شامل ہے کہ اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے مخالف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا لہذا اگرپاکستان‘امریکہ کو ہوائی اڈے دیتا ہے تو وہ افغان امن عمل کی خلاف ورزی سمجھا جائے گااور اس کا یقینا ہمیں نقصان ہو گا معلوم ہوتا ہے کہ معاملات صرف ستائیس نکات کے نہیں بلکہ کچھ اور ہیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے جانبداری کی وجہ سے پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکے ہیں اب ایف اے ٹی ایف کے صدر نے بھی اپنے ادارے کی ساکھ کو مجروح کر دیا ہے اور اسے سیاست کیلئے استعمال ہونے دیاامریکہ اور بھارت مل کر ہمیں چین سے دور کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ حالات کو اپنے مفاد میں کر سکیں لہذا ہمیں دانشمندی سے کام کرنا ہو گا اور ہماری قیادت کو دور رس فیصلے کرنا ہوں گے یہ بات خوش آئند ہے کہ چین کی تکمیل کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے ماضی میں امریکہ کی جنگ میں ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے ہمیں کسی دوسرے کے گھر کی آگ کو اپنے گھر میں نہیں لگانا چاہیے ہمیں سمجھنا چاہیے کہ دشمن ہماری تاک میں ہے اور ہمارے پاس غلطی کی قطعاََ کوئی گنجائش موجود نہیں ہے امریکہ کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر موقف کو مزید مضبوط کرنا چاہیے اور اس حوالے سے پالیسی بھی بنائی جائے تاکہ مشکلات سے بچا جا سکے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…