475

امام مسجد مسجد کے حجرے میں خاتون سمیت رنگ رلیاں مناتے گرفتار

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ )استاد شرافت کا سبق بھول گیا ۔امام مسجد مسجد کے حجرے میں خاتون سمیت رنگ رلیاں مناتے گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق روات کلرسیداں روڈ پر واقع راجہ مارکیٹ کی جامع مسجد میں پیش امام کی مبینہ ملی بھگت سے ملحقہ علاقہ آراضی وانڈی کا امام مسجد عطا محمد گزشتہ روز آراضی وانڈی ہی کی رہائشی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا۔گیا ‘

جنہیں مقامی افراد نے حوالہ پولیس کیا ۔کلرسیداں پولیس کو تحریری درخواست میں مقامی دکاندار نعیم الطاف ولد الطاف حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز قریب ساڑھے دس بجے صبح وہ دکان پر موجود تھا کہ اسی اثنا میں اس نے ایک خاتون کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھا تو شک گزرا کہ کہیں چوری کی واردات نہ ہو ۔’

مزید چھان بین کے لیے پہنچا تو دیکھا کہ مسجد کا دروازہ اندر سے بند تھا میں ہمراہ معین خان۔اور شہزاد الیاس دیوار پھلانگ کر مسجد کے اندر داخل ہوئے اور امام مسجد کے حجرے میں دیکھا کہ اند ر سے کنڈی لگی تھی دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے آراضی وانڈی کا امام مسجد عطا محمد اور ایک خاتون جس کا نام بعد میں نرگس ساکن آراضی وانڈی معلوم ہوا ‘

دونوں فحش حرکات کرتے ہوئے پائے گئے۔درخواست گزار نے اسدعا کی ہے کہ مذکورہ بالا شخص نے مسجد کا تقدس پامال کیا ہے لہذا سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔

جس پر پولیس تھانہ کلرسیداں کے آفیسر شاہد محمود اے ایس آئی نے اندراج مقدمہ نمبر 538/24 زیر دفعہ 294_295 ت پ کے تحت کاروائی شروع کردی ہے ۔ادھر سماجی و سیاسی حلقوں میں اس واقع پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔علاقہ کے مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کلرسیداں کے تمام امام مساجد کا ڈیٹا جمع کر کے انکو رجسٹر کیا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں