امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دے کر اسلام کو زندہ جاوید کر دیا: ملک عمر فاروق

ٹیکسلا ۔ مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ نواسہ رسول، جگر گوشہ بتول نے عظیم قربانی دیکر اسلام کو زندہ وجاوید کر دیا، یوم عاشور ہمیں صبرو تقویٰ، اللہ کی رضا کے خاطر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان تمیز کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں اپنی اوراپنے خاندان کی قربانی دے کر یہ ثابت کردیاکہ حق کی خاطر سر کٹ تو سکتاہے لیکن باطل کے سامنے جھک نہیں سکتا،آپ ؑ نے باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کاعملی نمونہ پیش کیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میوزیم روڈ بھڑ درگاہی ٹیکسلا کینٹ عباسی ہاؤس میں محمد نجیب عباسی، وحید عباسی کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر (ر) کرنل سید کاظم رضا، امن کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے سرپرست اعلیٰ قاضی محمد ادریس، صدر پیر سعید نقشبندی،راجہ پیٹرولیم گروپ کے چیف ایگزیکٹو راجہ ربنواز گجر خانی،پاک رومانیہ فرینڈز شپ ایسوسی ایشن کے راہنما زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ٹیکسلا حاجی عابد حسین، سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ٹیکسلا غلام دستگیر بٹ، محمد فاروق باجوہ،ملک طاہر محمود طاہری،ملک اللہ دتہ اعوان، سید امانت شاہ،سید سلطان شاہ کاظمی، سید حامد شاہ کاظمی،طاہر ربانی، سعید عباسی، عمران عباسی، ملک سلیم، سید محمد رضا، ملک جاوید،چوہدری حسن علی اور دیگر عمائدین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں،حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے جلوس کی فول پروف سیکورٹی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم محمد نجیب عباسی کی جانب سے منعقدہ بابرکت اور روح پرور دعائیہ تقریب کے انعقاد پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر سید سلطان شاہ کاظمی نے خصوصی دعا کرائی جس میں شہداء کربلا کو سلام عقیدت اور خدا داد پاکستان کی سلامتی اور افواج پاکستان کے لئے بھی دعا کی گئی، نجیب عباسی،وحید عباسی نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں