الیکشن یا سلیکشن

پاکستان میں جمہوریت سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔الیکشن ایک جمہوری عمل ہے جو جمہوریت کے مستحکم ہونے کی نشانی ہے 8فروری 2024 کو ملک پاکستان میں عام الیکشن منعقد ہوئے جن کا نتیجہ بہت سے پیچیدہ مراحل سے گزرنے کے بعد سنایا تو گیا لیکن عوام اس نتیجے سے مطمئن نہیں اور یوں 2024 کے الیکشنز ملک کے متنازع ترین الیکشنز قرار پائے

الیکشن سے پہلے عوام کو ووٹ دینے کے لیے اکسایا جاتا رہا ووٹ کو عزت دو ووٹ کو عزت دو کے نعرے بلند ہوتے رہے لیکن افسوس صد افسوس الیکشن کے نتائج میں عوام کے حق کو سر عام تماشا بنا کر رکھ دیا گیا الیکشن کے نتائج سے نکلیں تو ابھی ملک خداداد کے ساتھ ایک اور بڑا تماشا متحد گورئمنٹ کی صورت لگایا جانے لگا ہے ایک بار پھر پاکستان کا مقدر ایک ایسی گورئمنٹ بنائی جانے والی ہے

جس کا سب کو علم ہے کے مستقبل محفوظ نہیں اور متحدہ گورئمنٹ کے ساتھ پاکستان کا مستقبل بھی کہیں محفوظ نہیں دکھائی دے رہاسب صورتحال کے تناظر میں بس ذہن میں یہی سوال آ رہا ہے کے کیا واقعی ہم آزاد ہیں یا یہ آزاد ریاست کی نشانی ہے کے جہاں الیکشن میں ووٹ کسی اور کو پڑیں جیتے کوئی اور اور ستم ظریفی یہ کے گورئمنٹ بنائے کوئی اور ملک پاکستان کے یہ حالات بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں