اہم خبریں

الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر تشویش ہے،چوہدری نثار

راولپنڈی (زاہد نقیبی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا راولپنڈی کے علاقہ ساگری کا سیاسی دورہ, گکھڑ ہاؤس پہنچنے پر قاسم مشتاق کیانی سمیت عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا, انہوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک اجتماعی ڈگمگا رہا ہے اللہ تعالی ملک کو محفوظ رکھے, پاکستان کے لئے مشکل حالات ہیں دو اسمبلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اس وقت الیکشن کی تاریخ اناؤنس ہو جانی چاہیے تھی جو نہیں ہوئی، ہو گی بھی یا نہیں، اتنی عجیب بات ہے کہ قومی اسمبلی کے الیکشن علیحدہ سے ہوں گے اور صوبائی اسمبلیاں کے علیحدہ سے،کب ہوں گے کوئی پتہ نہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر سارا علاقہ اکٹھا ہو تو یہ میری سیاسی قوت بنتی ہے،انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ جب بھی الیکشن کی تاریخ اناؤنس ہو میری خاطر اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہو جائیں اور صوبائی سیٹ کے لئے آپ نے میرا ساتھ دینا ہے اور قومی اسمبلی کا حلقہ کیونکہ گوجرخان کے ساتھ ہے اس لئے آپ لوگ راجہ پرویز اشرف کا ساتھ دیں کیونکہ وہ شریف النفس انسان ہیں، آخر میں انہوں نے قاسم کیانی اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ابھی سے اتنے عوام جمع کرکے الیکشن کا ماحول بنا دیا ہے, بعدازاں ان سے دوسری یونین کونسلوں سے چیئرمینوں کی قیادت میں آنے والے وفود نے ملاقاتیں کیں,

admin

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

5 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

6 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

10 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

13 hours ago