رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صحت کی قدر کرو بیماری سے پہلے ، اللہ تعالیٰ کی لاتعداد نعمتوں میں سے سب بڑی نعمت صحت ہے ، ساری نعمتوں کا مزا اس وقت آتا ہے جب انسان صحت مند ہو ، اگر خدا نخواستہ بندہ بیمار ہے ، تو پھر ساری نعمتوں کی موجودگی میں وہ پریشان رہے گا ، اچھا گھر بن گیا ، اولاد کی ساری خوشیاں مل گئیں ، لیکن اگر صحت نہیں تو پھر ساری نعمتیں بے وقعت لگتی ہیں ، اس لئے یہ بات ہم سب کو سمجھ لینی چاہیے کہ صحت بڑی نعمت ہے ، ہر فرد سمجھتا ہے کہ صحت بڑی نعمت ہے ، لیکن آج کے مرد اور خواتین صحت کے حوالے بہت ساری لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں ،
جس وجہ سے وقت سے پہلے صحت برباد کردیتے ہیں ، صحت مند زندگی کے لئے پہلی چیز جو ضروری ہے وہ اعتدال پسندی ، کھانے پینے میں اعتدال ، سونے میں اعتدال ، گھومنے پھرنے میں اعتدال ، غرضیکہ زندگی کے ہر معاملے میں اعتدال کا ہونا لازمی ہے ، کھانے پینے میں ہم نے اعتدال چھوڑ دیا ، شادی بیاہ کے موقع پر بہت زیادہ کھانا کھا لینا ، حلانکہ کھانا بے شک اچھا ہو ،وافر مقدار میں ہو لیکن اپنی ضرورت سے زائد کھانا سنت کے بھی خلاف ہے ، صحت کے لئے بھی بہت نقصان دہ ہے ، پھر ہوٹلوں کے کھانے کھانا ، حد سے زائد کھانا ، رات لیٹ گئے کھانے کھانا ،یہ سب صحت کی تباہی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پھر فاسٹ فوڈ کا حد سے استعمال ہماری صحت کو تباہ کررہا ہے ،
کولڈرنکس پاکستان میں حد سے زیادہ استعمال ہورہی ہے ، جو معدے کی تباہی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور شوگر جیسے موذی مرض کا سبب بن رہی ہے ، پھر رات کو لیٹ کھانے کھاکر سو جانا ، معدے کی تباہی کا ذریعہ بن رہا ہے ، آج کے نوجوان کی زندگی میں بالکل اعتدال نہیں ، وہ باہر کے کھانے پسند کرتا ہے ، فاسٹ فوڈ حد سے زیادہ استعمال کرتا ہے ، رات بارہ ایک بجے سوتا ہے اور دن بارہ بجے جاگتا ہے ، اٹھ کر پھر ناشتہ کے نام سے کچھ کھاتا ہے ، بارہ بارہ گھنٹے پیشاب روک کر رکھتا ہے ، پھر جو لوگ صبح جلدی بھی اٹھ جاتے ہیں وہ واک نہیں کرتے ، واک کرنا صحت کے لازمی ہے ، کھانا میں اعتدال قائم رکھنا ضروری ہے ، اپنے آپ کو تفکرات سے بچا کر رکھنا ضروری ہے ، ہر طرح کے فتنوں سے دور رہنا ضروری ہے ، اب حل کیا ہے نماز کی پابندی کی جائے ، قرآن عظیم کی تلاوت سمجھ کرکی جائے ، حدیث کی کوئی کتاب اپنے زیر مطالعہ لازمی رکھی جائے ، خیر کے کاموں میں اپنے آپ کو مصروف رکھا جائے ،

بیماروں کی عیادت کی جائے ، ہسپتالوں کو وقتا فوقتاً وزٹ کیا جائے ، کمزور اور غریب مریضوں کی مدد کی جائے ، دوسروں کو ترغیب دی جائے کہ وہ آگے آئیں غریبوں کی مدد کریں ، سادہ زندگی گزاریں ، متوازن غذا استعمال کریں، پانی گرم کر کے پیئں ، فریش اور ڈرائی فروٹ استعمال کریں ،دیسی گھی اور دیسی گھی کی گھر کی تیارکردہ اشیاء کا استعمال ضرور کریں ، ،فاسٹ فوڈ اور کولڈرنکس سے اجتناب کریں ، سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، گھروں میں پُرسکون اور باوقار انداز میں زندگی گزاریں ، اپنے گھروں کو باہر کے فتنوں سے محفوظ رکھیں ، بیوی اور بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیں ،
گھروں کو ہر طرح کی منفی سرگرمیوں سے بچا کر رکھیں ، باہر کے فتنوں کو گھروں میں نہ آنے دیں ، رات کو جلدی سو جائیں ، سحری کے وقت اٹھنے کی کوشش کریں ، فرض نمازوں کے علاؤہ نماز تہجد ، اشراق اور چاشت کی نمازوں کا اہتمام کریں ، واک کریں ، اپنے رب کے احسانات پر شکر ادا کریں اور ہر طرح کے تفکرات سے اپنے آپ کو بچا کر پُرسکون زندگی گزاریں ، ان شاءاللہ ہم سب ایک پُرسکون ، باوقار اور صحت مند زندگی گزاریں گے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ، ہر طرح کے امراض سے ہمیں ، ہمارے پیاروں کو اور ہمارے تمام بھائیوں اور بہنوں کو محفوظ فرمائے اور گھر والوں سے ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائے امین ثم امین