ٹیکسلا۔ آل پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا، واہ کے صدر، ایم ایس السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا ڈاکٹرسید اسد علی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج ختم کر دیا گیا ہے مگر السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا میں صحت کارڈ پر علاج جاری ہے، بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے کے عوام بلاجھجھک اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لئے صحت کارڈ پر علاج کیلئے رابطہ کریں السید ہسپتال احاطہ اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
ڈاکٹر سید اسد علی نے مزید کہا کہ اس عوامی فلاحی ادارے میں آج بھی گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ پر علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لہذا گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ پر علاج کی بہترین سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے السید ہسپتال احاطہ کا وزٹ کریں
ان کا کہنا تھا کہ اصل شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ تصور کیا جائے گا لہذا آپ یا آپ کا کوئی بھی عزیز واقارب یا جاننے والا کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کیلئے ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے تو آج ہی السید ہسپتال سے رابطہ کریں اور صحت کارڈ پر مفت آپریشن کروائیں۔
ڈاکٹر سید اسد علی نے کہا کہ یہ ادارہ خالصتاً عوام کی فلاح و بہبود اور مستحق افراد کے لئے ایک شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتا ہے اور اس ادارے کے زیر اہتمام ہر ماہ کسی نہ کسی علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے،جس میں مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے
َََََََََ
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…