الخدمت فاؤنڈیشن 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے گی۔ بنو قابل ٹیکسلا کی تاریخ کا سب سے بڑا آئی ٹی ٹریننگ پروگرام لارہا ہے جس کے تمام کورسز طلبہ وطالبات کو مفت کروائے جائیں گے: عتیق کاشمیری

ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ و طالبات کو آئی ٹی کی عملی تعلیم دینے کےلئے الخدمت فاؤنڈیشن نے بنو قابل کے نام سے ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہوا ہے جس میں جدید تقاضوں کےمطابق سوفیصد مفت ٹریننگ دی جارہی ہے۔اس پروگرام کےتحت 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت کےمراحل سےگزار کے روزگار دلوایا جائے گا۔

علماء کےاعزاز میں دی گئی اسقتبالیہ تقریب کےبعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے عتیق کاشمیری نے کہا کہ آئی ٹی کےشعبے میں نوجوانوں کےلئے بہت بڑا سکوپ موجود ہے ،اس سے غربت اور بیروزگاری کےخاتمے میں مدد ملےگی اور بیرونی دنیا سے آنے والے ذر مبادلہ کےذریعے ملکی معیشت کوتقویت حاصل ہوگی۔

عتیق کاشمیری کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا میں بنو قابل پروگرام کو عوام نے بہت پسند کیا ہے اور تیزی کےساتھ رجسٹریشن کاعمل جاری ہے۔ پرائیویٹ اورسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی گرم جوشی سےدست تعاون بڑھایا ہے۔گرینڈلانچنگ کےبعدرجسٹریشن کا عمل مزید تیز کیا جائےگا۔اکتوبر میں ٹیسٹ ہوں گے اور پاس ہونے والے تمام طلبہ وطالبات کو ٹریننگ کورسز کروائےجائیں گے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کےراہنما عبیدالرحمن سواتی ۔بنو قابل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر انجنئیرنعمان طیب اور بنو قابل ٹیکسلا کے فوکل پرسن انجنئیر سیداحمربخاری بھی موجود تھے۔