Categories: علاقائی

الخدمت فاؤنڈیشن کے فری آئی ٹی پروگرام “بنو قابل” کی ٹیکسلا میں لانچنگ تقریب۔ ہزاروں نوجوانوں کے لیے باوقار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

ٹیکسلا۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانے کے لئے فری آئی ٹی کورسز پر مشتمل پروگرام “بنو قابل” کا ٹیکسلا میں بھی باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں پروقار لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری تھے جبکہ نظامت کے فرائض انجینئر حافظ نعمان اور انجینئر سید احمد بخاری (ہیڈ آف بنو قابل پروگرام ٹیکسلا) نے انجام دیے۔ اس موقع پر مرد و خواتین کے لیے علیحدہ رجسٹریشن کیمپس بھی قائم کیے گئے تاکہ خواہشمند نوجوان فوری طور پر پروگرام میں داخلہ لے سکیں۔

تقریب سے سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ٹیکسلا عتیق الرحمان کشمیری، شمس الرحمان سواتی، صدر ٹیکسلا پریس کلب حسن علی طاہر، پروفیسر وقاص خان (ڈائریکٹر آئی ٹی، پی ای سی)، مبشر احمد وڑائچ، عارف شیرازی (کنوینر بنو قابل پروگرام راولپنڈی)، عثمان آکاش (ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام راولپنڈی)، محترمہ فائزہ ہاشم، محترمہ سارہ محمود اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی پر استوار ہے اور وہی قومیں ترقی کی دوڑ میں آگے ہیں جو اس میدان میں مہارت رکھتی ہیں۔ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں مگر بدقسمتی سے اکثر سوشل میڈیا کے غیر تعمیری استعمال میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ “بنو قابل” جیسے انقلابی پروگرام نوجوانوں کو عملی آئی ٹی اسکلز فراہم کر کے انہیں گھروں میں بیٹھے باعزت روزگار کمانے کے قابل بنائیں گے۔

شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چاہے سیلاب متاثرین کی مدد ہو یا دیگر فلاحی منصوبے، ادارے نے ہمیشہ مثالی خدمت انجام دی ہے۔ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کی فراہمی الخدمت فاونڈیشن کی ایک اور شاندار کاوش ہے جس کے دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تقریب میں ٹیکسلا پریس کلب کے عہدیداران و اراکین، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، آئی ٹی ماہرین، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوان مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

2 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

2 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

2 hours ago

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

3 hours ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

12 hours ago