کالم

الخدمت فاؤنڈیشن کا اہلیان کہوٹہ کیلئے بڑا تحفہ

تحصیل کہوٹہ میں آٹھ کروڑ کی لاگت سے الخدمت راضی ہسپتال نے کام شروع کر دیا۔ افتتاحی تقریب دوبیرن عباسیاں کے مقام پر منعقد ہوئی۔ ہسپتال میں جدید سہو لیات سے آراستہ شعبہ گائنی، میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹری،ایکسرے اور آپریشن تھٹیر روم کے ساتھ ساتھ 24گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت مریضوں کو مسیر ہو گی۔ ہسپتال میں نصف قیمت پر مریضوں کا علاج ہو گا۔ جبکہ مریض ویلفیئر فنڈ قائم کر کے نادار اور مستحق غریب مریضوں کا مفت علاج بھی کیا جائے گا۔ ہسپتال کا فیز ون مکمل ہونے کے بعد اب اس میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کرکے 60بیڈز پر مشتمل ہسپتال دوسرے مرحلے میں عنقریب مکمل ہو گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مریض ویلفیئر فنڈز میں دس لاکھ کی رقم فراہم کرنے کا اعلان جبکہ کہوٹہ کے تاجروں شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے موقع پر فنڈ بھی جمع کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ کہوٹہ کے ساتھ ملحقہ تحصیل کلرسیداں میں بھی جلد الخدمت فاؤنڈیشن لیب کا آغازکرنے جارہی ہے جس کے قیام عمل سے وہاں کے شہری مناسب قیمتوں پر اپنے میڈیکل ٹیسٹ کروا سکیں گے لیب کے اندر مختلف اقسام کی مشینیں دستیاب ہوں گی،الخدمت فاؤنڈیشن ان خدمات کو جلد تحصیل کلرسیداں تک پھیلائے گی تاکہ دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ افتتاحی تقریب سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال احمد خان، صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد، امیر ضلع راوپنڈی جماعت اسلامی سیدعارف شیرازی، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عثمان آقاش، صدر الخدمت ضلع راولپنڈی ہارون الرشید، جاوید اختر جنرل سیکرٹری الخد مت ضلع راولپنڈی، کرنل (ر) طارق مصطفیٰ، ڈونر عزیز احمد عباسی، سابق امید وار صوبائی اسمبلی رہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد، سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی،سابق کونسلر و سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبد ا لرؤ ف، رہنما جماعت اسلامی ابرار عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری ابرار عباسی رہنما جماعت اسلامی نے فرائض سر انجام دیئے مقررین نے کہا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ ہر قسم کے علاج کی سہولت میسر ہو گی۔ جس سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ آزاد کشمیر،کہوٹہ شہر، پنجاڑ،نرڑ اور ملحقہ گاؤں و یو نین کونسلز کے مریض مستفید ہونگے۔ عنقریب اس ہسپتا ل کو 60بیڈپر کیا جائے گا۔ سینکڑوں کی تعدا دمیں مرد و خواتین اور علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، سردار مسعود، سابق چیف آفیسر سردار امین ثاقب، ملک عبدالقیوم، راجہ غلا م حیدر ایڈووکیٹ، حاجی پرویز مغل، اجتبیٰ ستی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

ارسلان کیانی

admin

Recent Posts

آر،ایم،کے روڈ پر پیشہ ور بھکاریوں نے سیاح اور مقامی لوگوں سے جبری بھیک مانگنا شروع کر دی۔ڈی،پی،او اور ڈی،سی مری سے کاروائی کا مطالبہ۔

مری(اویس الحق سے)راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے(آر،ایم،کے)روڈ جسے جی ٹی روڈ بھی کہا جاتا ہے بروری سے…

8 hours ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مری کی مؤثر کاروائیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ڈی،سی ضلع مری۔

مری(اویس الحق سے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی سے…

8 hours ago

دینہ کے نواحی علاقہ میں نہاتے ہوئے 11 سالہ بچہ نالہ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقے سید حسین نالہ میں ایک دل خراش سانحہ پیش آیا، جہاں…

10 hours ago

اسلام آباد: تھانہ ہمک پولیس کی بروقت کارروائی، مبینہ ریپ کیس میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (حماد چوہدری) تھانہ ہمک کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،…

12 hours ago

“عامر شاہ: ذاتی دشمنی سے پولیس مقابلے تک کا سفر”

آصف شاہپاکستان میں پولیس مقابلے اکثر میڈیا کی وجہ سے عوامی توجہ کا مرکز بن…

13 hours ago