اہم خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے دریائے ستلج کی طغیانی سےمتاثرہ گنڈا سنگھ والا سمیت پانچ دیہاتوں کا دورہ کیا اور مزید 100 متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج، صاف پانی فراہم کیا ۔ اس موقع پر ریجنل صدراکرام الحق سبحانی، سی ای او الخدمت خبیب بلال، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن گنڈا سنگھ والا تلوار چوک کے مقام پر قائم الخدمت آپریشنل کیمپ میں پہنچے تو اکرام الحق سبحانی نے انھیں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کیمپ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں پھنسے افراد کو چار کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے ۔

الخدمت کے رضاکاروں کے پاس لائف جیکٹس سمیت سیفٹی سے متعلق تمام امدادی سامان موجود ہے۔ ان کشتیوں کے ذریعے سیلابی پانی کے دوسری جانب دیہاتوں میں موجود خاندانوں کو الخدمت موبائل کچن کے ذریعے تیار کھانا، صاف پانی، جانوروں کا چارہ اور دیگر امدادی سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ زخمیوں اور میڈیکل کی دیگر ضروریات کے لیے الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ مسلسل متاثرین کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے جہاں میل اور فی میل ڈاکٹرز موجود ہیں۔ 2100 سے زائد مریضوں کو اب تک میڈیکل ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 14 دن سے جاری امدادی سرگرمیوں کے دوران سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ان دیہاتوں کی چاول اور تل کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، گھر پانی میں ڈوبے ہیں، جانور پانی میں بہہ چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں الخدمت مسلسل ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور جانوروں کے لیے ویٹرنری کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ الخدمت موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے متاثرہ علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے جاری امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، ذمہ داران اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ الخدمت متاثرین کے ریلیف کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لائے گی۔

Shahzad Raza

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

46 minutes ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

2 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago