الحاج ملک جاوید اختر کی صاحبزادی گل بہار کی سابق وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ملک شاہ نواز کے بیٹے حسین نواز ملک کے ساتھ شادی خانہ آبادی کے سلسلہ میں تقریب رخصتی سینکڑوں افراد کی شرکت

اٹک(حافظ نصرت علی خان)کے پی کے ،اسلام آباد اورراولپنڈی ڈویژن کے سنگم پرضلع اٹک کے پراپرٹی ٹائیکون، چیئرمین مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ ، الحاج ملک جاوید اختر کی صاحبزادی گل بہار کی سابق وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک ملک شاہ نواز کے بیٹے حسین نواز ملک کے ساتھ شادی خانہ آبادی کے سلسلہ میں تقریب رخصتی سینکڑوں کنال کے وسیع و عریض رقبے پر محیط پر راولپنڈی ڈویژن کی سب سے بڑی رہائش گاہ مرصیہ فارم ہاؤس میں بخیرو خوبی سر انجام پائی، تقریب رخصتی اپنی رعنائیوں کے باعث سیاسی جماعتوں کی اے پی سی اور سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی، جس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سردار علی امین خان گنڈاپور ،مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ،سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق،رکن قومی اسمبلی ،ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد،رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال، سجادہ نشین حضرت سچی سلطان باہو صاحبزادہ حضرت سچی سلطان محمد علی سروری قادری ، اراکین پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان ،سید اعجاز بخاری، رکن آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق ،سابق ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان رانا شاہد بشیر ،ایگزیکٹو ممبر انٹرنیشنل بورڈ ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن صاحبزادہ محمد علی سلطان، کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک آف خیر آباد ،ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک چوہدری محمد وقاص اسلم مارتھ،اے ڈی سی جی انیل سعید ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عارف قریشی،سیکرٹری آر ٹی اے اٹک، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنرآفس ظہیر احمد خان ،تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود،سابق تحصیل ناظمین رضا خان بہبودی،سردار منظر امیر خان،سابق اراکین پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان پنڈی گھیب ،سردار افتخار احمدخان المعروف مٹھو خان فتح جنگ ، محمد شاویز خان حسن ابدال ، سابق امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان، چنگیز خان حضرو(سابق ایڈیشنل کمشنر)، حاجی ملک افتخار احمد اعوان آف فقیر آباد( لارنس پور) ملک عاصم خان کمڑیال،ملک امانت خان راول،شیخ سلمان سرور،مالک ٹاپ سٹی اسلام آباد کنور نعمان،نواب آف مردان عباس خان ہوتی،راجہ شہاب سکندرآف خان پور،ملک محمد غلام ٹوانہ،ملک ہارون بندیال خوشاب، دبئی کے ارب پتی تاجر سردار شانی خان آف مدروٹہ ، سربراہ جے یو آئی (س) سابق سینیٹر مولانا سمیع الحق مرحوم کے پوتے مولانا عبد الحق ثانی اکوڑہ خٹک،چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان ،پیر حسنین فاروق مجددی چورہ شریف، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف، سجادہ نشین پریم نگر فقراں فتح جنگ سائیں ملک عاقب علی،ضلعی صدرمسلم لیگ(ن)محمد سلیم شہزاد،ضلعی صدر پی پی پی حاجی ملک ریاست علی سدریال،سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان آف ملہوالی، چیئرمین حاجی محمد اعظم پسوال، چیئرمین سردارممتاز حسین ماجھیا، چیئرمین یاسر خان جلالیہ، چیئرمین ملک علی شان آف بٹھو ، چیئرمین ملک شمیم محمد خان ، چیئرمین سردارعطامحمد لنڈ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ملک اعجاز امجد ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہراعوان،حاجی عدیل افضل خان آف جھنگ باہتر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر اے آر وائی نیوزلالہ محمد صدیق،سی ای او کوہستان انکلیو ٹیکسلا عدیل ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد نیاز کھوکھر، معروف گھڑ سوار سردار اسد فاروق خان پسوال ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اصغر خان آف حیدرا حضرو،ڈاکٹر محمداشرف بٹ ، ڈی ایس پی،پی ایچ پی راجہ فیاض الحق نعیم، ڈی ایس پی حیات اللہ خان نیازی، ڈی ایس پی حسن ابدال خدا داد للہ،ایس ایچ او اسلام آباد پولیس سردار نوازش علی خان،ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ ملک مجاہد عباس ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت وخوراک ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان طارق محمود،ملک مظہر علی خان خوشاب،گرداور ملک طاہر محمود،ملک ارسلان علی خان بٹھو ،ملک عبد اللہ اعوان آف ملہوالی،ملک سجاد آف ماڑی،پیر سجاد حسین بخاری آف باغ نیلاب ،ماہر تعلیم سابق پرنسپل شیخ آصف محمود صدیقی ، میجر شیخ خالد محمود، سابق صوبائی رہنما سٹوڈنٹس یونین پنجاب سبطین حیات ملک ، فہیم اعجاز ملک ایڈووکیٹ نے شرکت کی، دلہن کے چچا ملک سعید اختر ،ملک وحید اختر،ملک وسیم اختر، دلہن کے دونوں بھائیوں چیف ایگزیکٹو مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ حافظ ملک عاطف جاوید اور چیف آپرینڈنگ آفیسرحافظ ملک احمد حسن کے علاوہ ڈائریکٹرمہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ ملک ریحان خان دیگر قریبی عزیز و اقارب ملک نوید حسن، ملک خالد محمود، ملک محمد ادریس، ملک غفور احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا مہریہ فارم ہاؤس کو انکلیو تک رنگ برنگے برقی قمقمے روشن کر کے دلہن کی طرح سجایا گیا تھاجس نے خوبصورت سماں پیدا کر دیا، تقریب میں پاکستان کے معروف سنگر نے بھی فن کا مظاہرہ کیا، دولہا حسنین نواز ملک کو بہت خوبصورت بگی میں لایا جس کے آگے قیمتی گھوڑےتھے۔