افغان طالبان کے دعوے کے بعد: پاکستان میں ترک اعلیٰ حکام کا اہم دورہ

افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان منتقل کر دیا جائے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترکی کے انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن، وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر اب پاکستان کا دورہ کریں گے۔