Categories: اہم خبریں

افغانستان کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، حافظ نعیم الرحمان۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند کے نام خط لکھا جس کو انہوں نے جماعت اسلامی رہنماؤں کے ہمراہ ارسال کیا۔

جماعت اسلامی پشاور کی جانب سے وفد نے افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، عبدالواسع ، صابر حسین اور وقاص خان چمکنی شامل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خط میں مشرقی افغانستان میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے افغانستان میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے خط میں افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

اپنے خط میں حافظ نعیم نے لکھا کہ کل سے امدادی سامان افغانستان بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، سیلاب کی وجہ سے الخدمت کے ہزاروں کارکنان ملک بھر میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

خط میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تاہم اس کے باجود افغان بھائیوں سے بھی حتی المقدور تعاون کیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج سے الخدمت کی جانب سے امداد بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

33 minutes ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

56 minutes ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

1 hour ago

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

6 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

7 hours ago