میرپور آزاد کشمیر سے انتہائی دل دہلا دینے والی خبر موصول ہوئی ہے جہاں ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ کاکڑہ ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تینوں معصوم بچوں کی لاشیں آج صبح تھانہ اسلام گڑھ اور عوامی سرچ آپریشن کے دوران پوٹھہ کے قریب ڈیم سے برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیلم آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی سید فیملی جو گزشتہ 15 سے 20 سال سے میرپور کے علاقے کاکڑہ ٹاؤن میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھی، ان کے تین بچے:
ایان ولد سید شفاقت شاہ، عمر 6 سال
حسنین ولد علی شاہ، عمر 8 سال
علیشہ بی بی دختر علی شاہ، عمر 7 سال
مورخہ 15 جون 2025 بروز اتوار، دوپہر 2 بجے کے بعد سے لاپتہ تھے۔ اہل خانہ نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد تھانہ اسلام گڑھ کی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ عوام کی مدد سے مسلسل کوششوں کے بعد بچوں کی لاشیں پوٹھہ سائیڈ کے قریبی ڈیم سے نکالی گئیں۔
واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار ہے۔ بچوں کی پراسرار ہلاکت نے کئی سوالات جنم دیے ہیں، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس اندوہناک سانحے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…
غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…