اشعار میرے یوں تو زمانے کیلئے ہیں
کچھ شعر فقط ان کو سنانے کیلئے ہیں
(جان نثار اختر)
ہم نے جن کے لیے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی،عہدوفا یاد نہیں
(ساغر صدیقی)
اشکوں کے نشاں چہرے سے اکثر نہیں جاتے
اب مجھ سے تو دیکھے تیرے تیور نہیں جاتے
(اقصیٰ شاکر)
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
(مرزا غالب)