اہم خبریں

اس سال 3 لاکھ نئے صارفین کو کنکشن دیں گے،ایم ڈی سوئی گیس

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے گیس کے گھریلو کنکشنز سے پابندی ہٹالی، ایل این جی کنکشنز کےلئے منظوری دے دی گئی ہے۔اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ اس سال تین لاکھ کنکشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اگلے سال سے ہر سال 6 لاکھ گھریلو صارفین کو کنکشن کی سہولت دی جائے گی۔

اس حوالے سے ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفیسوں میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس بنائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو لاکھ 45 ہزار افراد کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے سے جمع تھے۔جن کے ڈیمانڈ نوٹس جمع تھے ان کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے 30 فیصد مہنگا ہے۔

صارفین کو سلنڈر خریدنا نہیں پڑے گا۔گیس گھروں پر دستیاب ہو گی۔عوام کسی کے چنگل میں نہ آئیں بلکہ براہ راست آن لائن اور دفاتر میں آکر درخواستیں دیں۔یہ گیس دوسری گیس کے مقابلے میں 30 فیصد مہنگی ہے۔جس کی قیمت بتیس سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ایل این جی مقرر کی گئی ہے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

7 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

7 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

12 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

12 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

15 hours ago