Categories: تعلیم

اسپائر اکیڈمی، واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب

واہ کینٹ ( عمیر بھٹی) اسپائر اکیڈمی واہ ماڈل ٹاؤن کیمپس میں انگلش لینگویج کورس (Spoken English Batch 1) کی کامیاب تکمیل کے موقع پر ایک پُروقار سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کیپٹن (ر) عمر فاروق تھے جنہوں نے اپنے پُراثر خطاب میں طلباء و طالبات کو علم حاصل کرنے کے تسلسل کو جاری رکھنے اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

تقریب کی صدارت پروفیسر زاہد اقبال، ڈاکٹر محمد مدثر، چوہدری کامران شکیل اور سید ناظم عباس، ڈائریکٹرز اسپائر اکیڈمی نے کی۔ ان کی قیادت میں ادارہ علاقائی سطح پر معیاری تعلیم اور زبان دانی کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر قاضی واصف علی (انگلش انسٹرکٹر) کی خدمات کو بھی سراہا گیا جنہوں نے کورس کے دوران طلباء کی رہنمائی اور تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تقریب کا اختتام کامیاب طلباء میں اسناد کی تقسیم اور ادارے کے مشن تعلیمی معیار، لسانی مہارت، اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

2 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

2 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

2 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

2 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

2 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

3 hours ago