اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصول ہے جو اعتماد توڑتا ہے اسے ہی معافی مانگنا ہوتی ہے۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ان کی، شہباز شریف کی اور مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو مگر پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہوگا پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی جگہ نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…