اسلام آباد‘راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے


اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)‏ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راول ڈیم کے سپل ویز (دروازے) کھولے دئیے گئے جس کے بعد دریائے کورنگ اور دریائے سواں میں سیلاب کا خدشہ ہے سیلاب کے خدشے کے پیش نظرلوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج کے دن دریا کے کناروں سے دور رہیں۔ جبکہ مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں ۔ دریا میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے- ریسکیو اور انتظامیہ کی ٹیم موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں