وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دورانِ ڈیوٹی پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار سید عمر شاہ (بیلٹ نمبر 3728) زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وہ امریکن ایمبیسی کے قریب اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک ایک سور سے ٹکرا جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں اہلکار کی بائیں ران (تھائی) کے نچلے حصے پر چوٹ آئی، جس پر انہیں فوری طور پر Polyclinic Hospital Islamabad منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمی اہلکار کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی اور اس وقت ان کی حالت تسلی بخش اور خطرے سے باہر (سٹیبل) ہے۔
ڈی ایس پی ویلفیئر امام الدین نے ہسپتال پہنچ کر زخمی جوان کی عیادت کی اور علاج معالجے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، کیونکہ فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے سید عمر شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں